تمام تحصیلوں میں جامع صفائی پلان تیار کیا جائے ،ڈی سی

 تمام تحصیلوں میں جامع صفائی پلان تیار کیا جائے ،ڈی سی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمن جی ڈبلیو ایم سی/ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدکے موقع پرصفائی ، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی مشاورت سے فیلڈ کے لیے جامع صفائی پلان تیار کیا جائے۔

 یونین کونسل سطح پر آبادی کے لحاظ سے صفائی عملہ کے ساتھ منی ٹپرز، ٹرالی، ڈمپرز، لوڈرز اور پک اپ وغیرہ سیکنڈری کولیکشن کے لیے انتظامات کیے جائیں۔ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے شہری اور دیہی علاقوں میں گاڑیاں اور عملہ تعینات کیا جائے اور گاڑیوں پر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے کہ عید کے دنوں میں آلائشیں اور دیگر کچرا صفائی عملہ کے حوالے کریں تاکہ عید پر صفائی کے نظام کو موئثر اور یقینی بنایا جاسکے ۔گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن ان اضلاع کی تمام تحصیلوں میں جہاں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی سروسز فراہم کررہی ہے وہاں عید سے قبل زیرو ویسٹ کیا جائے گا اور عید کے تینوں روز آپریشن آخری آلائش ٹھکانے لگانے تک جاری رہے گا۔ شکایات کا ازالہ 30 منٹ میں کیا جائے گا۔ شہریوں سے میں لاکھوں مفت ویسٹ بیگز تقسیم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں عملہ کو 24 گھنٹے تین شفٹوں میں تقسیم کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) شبیر بٹ، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ ودیگرنے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں