قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا)قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شہباز نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ میں مظہر کو قتل اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی ۔ش
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا)قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شہباز نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ میں مظہر کو قتل اور اقدام قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی ۔ مجرم نے 2021 میں فائرنگ کر کے اقبال کو قتل اور ناصر کو زخمی کر دیا تھا ۔ شریک ملزم الیاس، اظہر الیاس اور نواز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔