کامونکے :ایف سی اہلکار سمیت 7 افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی وارداتوں میں ایف سی اہلکار سمیت 7 افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات مہلووالہ کے ایف سی اہلکار محمد راشد سے ایک ڈاکو بارہ ہزارروپے چھین کر لے گئے۔
خان ٹاؤن کے محمد اسلم خاں سے موضع راجہ بھلہ کے قریب نہر اپرچناب کے پُل پر دو ڈاکو تینتیس ہزار ایک سو پچاس روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔سوات کے بیوپاری گل زمین پر ڈگری کالج روڈ پر کیڑی ڈبہ اور موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ ڈاکو اسلحہ کے زور پردس بکرے چھین کر لے گئے ۔عباس نگر کے غلام عباس سے دو ڈاکو بارہ سو روپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ۔دو ڈاکوؤں نے سید احمد سے پندرہ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔گوجرانوالہ کے فواد زاہد سے بینظیر روڈ پر تین ڈاکو ایک ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔جبکہ لاہور کے شہزاد علی سے دو ڈاکو چیانوالی کے قریب 58ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔