تھانہ ماڈل ٹائون کے قریب موبائل فون شاپ پر دن دہاڑے ڈاکہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹائون کے قریب واقع موبائل فونز کی دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ،۔۔۔
ڈاکو ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور 6 قیمتی ایپل کمپنی کے فونز لوٹ کر فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ چار ڈاکو دن دہاڑے محمد ندیم کی موبائل فونز کی دکان میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر دکاندار اور وہاں موجود گاہک سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور 6 قیمتی ایپل کمپنی کے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے ،ڈکیتی واردات کے بعد مارکیٹ میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔