گداگروں نے قربانی کاگوشت ہوٹلوں پر بیچنا شروع کردیا

 گداگروں نے قربانی کاگوشت ہوٹلوں پر بیچنا شروع کردیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الاضحی پر گوشت اکٹھا کرنے والے خانہ بدوشوں اور فقیروں کی بڑی تعداد نے مختلف ہوٹلوں پر قربانی کا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیا ،۔۔۔

 اکثر ہوٹل مالکان قربانی کا یہ گوشت سستے داموں خرید رہے ہیں ،بڑا گوشت 600 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 800 روپے میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے ،عید پر مختلف شہروں سے آئے ہوئے خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد نے گلی محلوں سے بڑی تعداد میں چھوٹا اور بڑا گوشت اکٹھا کیا ہے جبکہ اونٹ کے گوشت کے خریدار کم نظر آرہے ہیں ،البتہ گائے اور بکرے کا گوشت مختلف ہوٹلوں پر بڑی تعداد میں خریدا جا رہا ہے اور یہی گوشت عید کے بعد کڑاہی کی صورت میں بڑا گوشت 2ہزار روپے کلو اور چھوٹا گوشت 3500 روپے کلو میں فروخت ہوگا ۔علما کرام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہمارے فتوؤں پر عمل نہیں کرتے اور بلا سوچے سمجھے ایسے لوگوں کو قربانی کا گوشت دے دیتے ہیں جو اس کے مستحق نہیں ہوتے ،اصل قربانی کا گوشت ان لوگوں کو دینا چاہیے جو مستحق اور سفید پوش ہیں، چاہے انہیں ڈھونڈ کر دیا جائے ،سیالکوٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی گوشت فروخت کرنے والوں کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں