ڈسکہ :پابندی کے با وجود نہروں میں نہانے پر 45 افراد گرفتار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ پولیس کا پابندی کے باوجود نہروں میں نہانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 45افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔۔۔
۔سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں کی پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نہروں میں نہانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پل نہر بی آربی ڈسکہ ’ملیکے پل ’پل نہر موترہ’میانوالی بنگلہ اور ہیڈ بمبانوالہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پابندی کے باوجود نہروں میں نہانے والے 45 افراد خیام انور’حمزہ ’وقاص ’گل رازق ’وحید’فیصل ’احسان ’حسن عباس’جنید’ارسلان ’ثمر پرویز’سلیمان ’رایل کھوکھر’محمدزین ’عاصم ’رفاقت ’یونس’اعظم ’فرحان ’راحیل مسیح ’ولاس’ساحل ’رمضان ’اﷲ دتہ ’نعمان ’محمدعلی ’داؤد مسیح ’عبداﷲ ’اندریاس مسیح ’شہروز ’محمدحسنین ’طاہر’صفدر علی ’عثمان علی ’احسن’علی حسن ’حسیب ’عبداﷲ ’سجاد’اعجاز’فیض الحسن ’عرفان ’حماد’عثمان ’علی زین ’عبدالرحمن ’کسیم حیدرعلی ’اویس’احسن اور فہد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے حوالات میں بندکرکے مقدمات درج کرلئے ۔