حلقہ کے مسائل بلاتفریق حل کرینگے :نصیرعباس سدھو

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما، ممبرقومی اسمبلی چودھری نصیرعباس سدھو نے ۔۔۔
روزنامہ دنیا کیساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بے لوث عوامی خدمت وتابعداری میرا مطمع نظر، حلقہ این اے 65کے عمائدین چاہے ان کاتعلق پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی یا کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو میرے لئے قابل احترام اورانکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پربلاتفریق حل کریں گے ، انہوں نے کہاکہ حلقہ میں معیاری اورجدید تعلیم کافروغ میری ترجیح جس کے لئے سکولز وکالجز کی اپ گریڈیشن سمیت نئی تعلیمی اصلاحات لارہے ہیں،ہربچہ سکول میں کے ماٹو پرعمل پیراہوکر تعلیم سب کیلئے عام کرنا ہی میرا مشن ہے اس مقصد کیلئے کثیرفنڈز مختص کرد ئیے ہیں۔ نصیرعباس سدھو نے بتایاکہ عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں ضلع بھرسمیت گردونواح کے اضلاع سے بھی مریض آنے سے علاج معالجہ کے مسائل پیداہورہے ہیں جس سے مریضوں کی اکثریت پرائیویٹ علاج کرانے پرمجبورہے جس کے لئے صوبائی وزیر شافع حسین کی کاوشوں سے لالہ موسیٰ ٹراماسنٹر میں 200بیڈز پرمشتمل جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنایاجائے گا جس سے ڈسٹرکٹ ہسپتال پرمریضوں کالوڈ بھی کم ہوگا اورعلاج معالجہ میں بھی بہتری آئے گی، انہوں نے کہاکہ اپنے دوراقتدارمیں حلقہ بھرکے تمام مسائل حل کرا ئیں گے ۔