اے ای اوز کو چھٹیوں میں روزانہ سکولوں کاوزٹ کرنیکی ہدایت

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک تعلیمی ماحول کو بہتر سے بہتر اور خوشگوار بنانے کے لئے کوشاں ہیں،۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے دوران تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران روزانہ سکولوں کا وزٹ کریں، تمام سکولوں میں نائب قاصد، چوکیدار، مالی اور سکیورٹی گارڈز کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ سکولوں میں موجود درختوں کی حفاظت ،نئی شجر کاری، چوری، توڑ پھوڑ اور دیگر سکیورٹی معاملات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ، اس کے علاوہ نئے تعلیمی سال کے سلسلے میں داخلہ مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے ۔