شدید گرمی :سڑکوں اور کاروباری مراکز سنسان ہوگئے

شدید گرمی :سڑکوں اور کاروباری  مراکز سنسان ہوگئے

تتلے عالی(نامہ نگار)سخت گرمی نہروں،ٹیوب ویلوں پر رش بڑھ گیا۔تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں تین دن سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں،۔۔۔

 لو چلنے سے نہروں اور ٹیوب ویلوں پردن بھر رش لگا رہا،سڑکوں اور کاروباری مراکز سنسانی کا منظر پیش کرتے رہے ،شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرانسفارمروں کے باربار خراب ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں بلکہ بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرونک سامان بھی جل رہا ہے ۔غیر اعلانہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی پرچلنے والے ٹیوب ویل بند ہونے سے آبپاشی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔اہل علاقہ نے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں