پچھلے سال کی نسبت دوگنی آلائشیں ٹھکانے لگانے کادعویٰ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کے حوالے سے کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ پریس کانفرنس،۔۔۔
کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت دوگنی آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائی گئی وزیراعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات تھیں کہ ستھرا پنجاب کے تحت جو انتظام کیا وہ گراؤنڈ میں نظر آنا چاہئے ، ایک چیز پورے پنجاب میں نافذ ہوئی جس میں ہم نے آلائشیں اٹھانے کے بعد سڑکیں فینائل اور عرق گلاب سے دھلائی کرائی، پانی کے ٹینکرز میں عرق گلاب ملایا گیا۔ چھ اضلاع اور بیس تحصیلوں میں لوگوں کو اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے ثمرات کیا ہیں، ہمارے پاس نہ ہونے کے برابر شکایات موصول ہوئی اورہمارے اصل ہیروز سینٹری ورکر ہیں جنہوں نے موسمی شدت کے باوجود محنت سے کام کیا،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہم نے شہری حدود کے علاوہ دیہاتی علاقوں کی تمام یونین کونسلز سے آلائشیں اٹھائی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 10ہزار روپے بطور انعام سینٹری ورکرز کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔