عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے اصل ہیروز سینٹری ورکرز قرار

عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے اصل ہیروز سینٹری ورکرز قرار

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کو گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور ۔۔۔

حافظ آباد میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کی مثالی خدمات کے اعتراف میں وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے انہیں، گوجرانولہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور اس عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے اصل ہیروز سینٹری ورکرز کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پوری ٹیم اسی جذبے اورعزم کے ساتھ آئندہ بھی فرائض کی ادائیگی اور گوجرانوالہ کے شہروں ،دیہات کو صاف ستھرا بنائیں گے ۔چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی قیادت اورسی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کی زیرنگرانی تمام سینئر افسران، منیجرز، انسپکٹرز، سپراوئزرز، آئوٹ سورس کمپنیز کے سی ای اوز، افسران نے بھرپور محنت کی اور گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد کی تمام تحصیلوں کے شہر اور دیہات صاف بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں