صفائی ستھرائی میں عوام نے بھر پور ساتھ دیا :سائرہ تارڑ

صفائی ستھرائی میں عوام نے بھر پور ساتھ دیا :سائرہ تارڑ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کی کوآرڈ ی نیٹر سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی،۔۔۔

مسلم لیگی رہنما حیدر عباس بھٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے کلین پنجاب ویژن کے تحت عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور مونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں جنہوں نے سخت گرمی کے باوجود 24 گھنٹے جانوروں کی آلائشیں اُٹھانے اور صفائی کے کا م کیے ۔عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو مناسب جگہوں پر ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہتر انتظامات پر شہریوں نے بھی بھر پور تعاون کیا۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد ناصر گورائیہ ، اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر، سی ا و ایم سی اکرام اﷲ سند ھو ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجراحسن شیراز سمیت دیگر افسران ،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ء چودھری محمد بخش تارڑ ، محمد زمان بھون ،رائے قمر الزمان کھرل و دیگر شریک تھے ۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ عید پر صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کے لیے عوام نے بھی حکومتی اداروں کا بھر پور ساتھ دیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کیلئے 70ہزار ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے ۔ 1400سے زائد سینٹر ی ورکرز اور دیگر اہلکار صفائی ستھرائی کے کاموں میں دن رات مصروف رہے ۔جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے لیے 450سے زائد مشینری استعمال کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں