بلدیاتی اداروں کے تعمیرو مرمت کے فنڈزواپس،ڈویژن بھر میں ترقیاتی کام رک گئے

بلدیاتی اداروں کے تعمیرو مرمت کے فنڈزواپس،ڈویژن بھر میں ترقیاتی کام رک گئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مالی سال ختم ہونے کے قریب، گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی اداروں اور۔۔۔

 بلدیاتی اداروں کے کروڑوں روپے ایم اینڈ آر فنڈز پنجاب حکومت نے واپس لے لئے جس کے باعث سرکاری اداروں کے ٹھیکیداروں کے کروڑوں روپے کے بلز کی ادائیگی التوا کا شکار ہوگئی۔گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،منڈی بہاؤ الدین ،وزیرآباد،حافظ آباد ،نارووال میں جاری تعمیر ومرمت کے کام بھی تعطل کا شکار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ریجن بھر میں کے مختلف ترقیاتی اداروں کو مینٹینس اینڈ رپیرنگ فنڈز کیلئے خطیر رقم ارسال کی گئی تھی جس کو مختلف منصوبوں کے تعمیر ومرمت کیلئے استعمال کیا جارہا تھا اور مختلف سرکاری اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر ومرمت کا سلسلہ جاری تھا جس پرایم اینڈ آر فنڈ کا استعمال کیا جارہا تھا جسے پنجاب حکومت نے مالی سال ختم ہونے سے قبل واپس لے لیا اور اگلے مالی سال میں فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ پراونشل ہائی وے ،محکمہ بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے فنڈز واپس بھیجنے سے تعمیر ومرمت کے متعدد کام رک گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں