سمبڑیال:کمسن بچی، لڑکی شادی شدہ خاتون اغوا

سمبڑیال:کمسن بچی، لڑکی  شادی شدہ خاتون اغوا

سمبڑیال (سٹی رپورٹر)سرکل سمبڑیال کے تین مختلف مقامات سے 6 سالہ بچی ،16سالہ لڑکی اور24سالہ شادی شدہ خاتون کا اغوا،نامعلو م مقام پر منتقل ۔

تھانہ سمبڑیال کے موضع کوٹ دڑاں کے رہائشی غلام قادرکی 6سالہ بیٹی طیبہ کو ورغلام پھسلا کر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر میاں بیوی ،اجمل ،رانی اغوا کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع کولوکے میں واجد علی کی 24سالہ بھابھی فضا ریاض اورتھانہ بیگووالہ جھمٹ روڈ بیگووالہ سے 16سالہ مومنہ کو نامعلوم ملزمان حرام کاری کی نیت سے اغوا کر کے نامعلوم مقا م پر منتقل ہوگئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں