صوبائی وزیر شافع حسین سے کارکنوں کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ جنرل سیکرٹری پنجاب و صوبائی وزیر شافع حسین سے گجرات پی پی 31 علی پور سے کارکنان کے وفد کی ملاقات۔
ملاقات کرنے والوں میں قیصر چودھری، بابر بخت وڑائچ،اقبال وڑائچ،شاہزیب علی ، احسان اﷲ ایڈووکیٹ، لیاقت علی وڑائچ، گلزار وڑائچ ، حمزہ ناصر وڑائچ شامل تھے ۔ کارکنان نے علی پور کے مسائل سے آگاہ کیا۔شافع حسین نے مسائل حل کرانے کے فوری احکامات جاری کیے ۔