ٹیکسز سے ایکسپورٹرز کا خون نچوڑا جا رہا:سیالکوٹ چیمبر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایوان صنعت وتجارت کے صدر اکرام الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی موجودگی میں ممبر پالیسی نے نئی رجیم سے انکار کیا ایف بی آر چیئرمین نے 4 گھنٹے مشاورت کے بعد ممبر پالیسی کو تبدیل کر دی۔۔۔
ا خواجہ آصف نے کہا ایکسپورٹرز کو بھیڑیوں کے آگے نہ ڈالا جائے ، احسن اقبال نے ‘اڑان پاکستان’ کا خواب دیا مگر تعبیر نظر نہیں آئی، ہارون اختر نے وزیراعظم کو بتایا 70 فیصد شکایات ایف بی آر اور فنانس سے ہیں ، بزنس کمیونٹی ایز آف ڈوئنگ بزنس مانگتی ہے ، حکومت سختی کی جانب لے جا رہی، حکومت کی پالیسیز نے کاسٹ آف پروڈکشن بڑھا دی، صنعت غیر مسابقتی ہو گئی ، نئے بجٹ میں ٹیکسز سے ایکسپورٹرز کا خون نچوڑاجا رہا ، بزنس کمیونٹی اب وزیراعظم کے سامنے مشترکہ اعلامیہ پیش کر رہی ہے ،حکومت فوری طور پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سنے بصورت دیگر نقصان ہوگا۔وفاقی بجٹ میں سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر8اضلاع کے ایوان صنعت و تجارت کے صدور کی ویڈیو لنک کی ذریعے میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر سیالکوٹ چیمبر اکرام الحق نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر اپنا پیغام حکومت کو دینا ہو گا اگر ہماری سفارشات پر عملدرآمد نہ ہوا تو معاشی بحران پیدا ہو جائے گا ، اڑان پاکستان میں ہمیں ساتھ رکھنے کا وعدہ کیا گیا لیکن ٹکٹ نہیں دئیے گئے ، اڑان پاکستان کی کامیابی صنعتکاروں کے بغیر ناممکن ہے ۔صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا صدیق خان نے کہا کہ وزیر خزانہ سے پوچھنا چا ہیے اگر بزنس کمیونٹی کی سفارشات پر عمل کرنا ہی نہیں تو ہماری باڈیز کا وقت کیوں ضائع کیا گیا ، صنعتکار جائیدادیں بیچ کر کاروبار چلانے پر مجبور ہیں سیکشن 37 ہماری عزت پر حملہ ہے ، صنعتکاروں کو بھگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے لیکن ہم بھاگیں گے نہیں تمام صنعت کار متحد ہیں جہاں جانا پڑا جائیں گے ۔لاہور چیمبر کے صدر میاں ابو ذر سعید ،کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی ،ملتان چیمبر کے صدر بختیاور تنویر شیخ ،صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی عثمان شوکت ،فیصل آباد چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔