ملکوال:ریلوے سٹیشن سے محلہ صابری کی طرف جانے والا اوور ہیڈ برج بند

ملکوال(سٹی رپورٹر)محکمہ ریلوے نے ریلوے سٹیشن سے محلہ صابری کی طرف جانے والا اوور ہیڈ برج بند کر دیا۔
محلہ صابری اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں افراد اور طلبہ وطالبات پیدل پل عبور کر کے مارکیٹوں اور تعلیمی اداروں میں آتے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل خطرناک ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا ۔