ڈسکہ :خراب میٹرس واپس نہ کرنے پر د کاندار کو لیگل نوٹس

ہیڈبمبانوالہ،ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) خراب میٹرس واپس نہ کرنے پر د کاندار کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
کنڈن سیان کے رہائشی ناصر محمود رانجھا نے کا لج روڈ ڈسکہ پرڈائمنڈ فوم اینڈ فرنیچر سے 24 اکتوبر 2024 کو ایک میٹرس بعوض 36500 روپے میں خریدا جس کی گارنٹی 10 سال تھی جو ایک ماہ بعد ہی خراب ہونا شروع ہو گیا ، بروقت اطلاع شو روم منیجر ا حسن اسلم کو دی گئی جو کئی ماہ تک میٹرس تبدیل کرنے کا کہہ کر ٹرخا تا رہا بعد ازاں انکاری ہو گیا جس پر ناصرمحمود رانجھا نے کنزیومر کورٹ میں قانونی کارروائی کیلئے منیجر اور کمپنی کو ایڈووکیٹ اظہر عباس سیان کی وساطت سے لیگل نوٹس جاری کر دیا ۔