ایم ڈی سو ئی نا ردرن سے گجرات چیمبر کے وفد کی ملاقات

ایم ڈی سو ئی نا ردرن سے گجرات چیمبر کے وفد کی ملاقات

گجرات (سٹی ر پورٹر ،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے صدر منیر پشاوری اور گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود کی زیر قیادت لاہور میں منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل سے میٹنگ کی۔ وفد میں عباس بٹ۔۔۔

عدنان اقبال مکی چیئرمین پاٹری ایسوسی ایشن ، مظہر حسین سینئر وائس چیئرمین ، محمد آصف ، حاجی زاہد ، علی مرتضیٰ اور رضوان پرویز موجود تھے ۔ منیر پشاوری نے بزنس کمیونٹی کے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ پاٹری سیکٹر گجرات کا ایک اہم اور روایتی انڈسٹریل سیکٹر ہے اور گیس اس کا اہم را مٹیر یل ہے جس کے بغیر پروڈکشن ممکن نہیں۔ انڈسٹری گیس کے پریشر اور گیس ٹیرف کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہے ۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کے گیس کے لو پریشر ، نئے گیس کنکشن کے مسائل بتائے ۔گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوا تھا کہ یہ ختم ہو چکی ہے اور مارک اپ کے ساتھ اس کی قسطیں بھی جمع ہو چکی ہیں لیکن ا س حوالے سے ابھی مسائل کا سامنا ہے ا س کی پالیسی واضح کی جائے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں