خاتون نے نشہ کے بعد دوست کو زہر دیکر مارڈالا

خاتون نے نشہ کے بعد دوست کو زہر دیکر مارڈالا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)خاتون نے نشہ کے بعددوست کو زہر دیکر مارڈالا۔ مقدمہ فرانزک رپورٹ پرآنے پر گزشتہ روز درج کیا گیا۔۔۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی میں درج مقدمہ کے مدعی عبدالرحمن کیمطابق اسکے بردار نسبتی نعمان الیاس کے ردا فاطمہ کے ساتھ دوستی تھی، کچھ عرصہ کے بعد ان میں جھگڑا ہو گیا اور اختلافات پیدا ہوگئے ، خاتون نشے کی عادی تھی اور بدنیتی کی بناپر اس نے دوبارہ اس سے دوستی کی اور19فروری کواپنے دیگر دوستوں کے ساتھ ملکر وزیر آباد روڈ پر واقع ہوٹل میں لے گئی او ر دوران پارٹی خاتون نے نعمان کو نشہ کرایا اور بعد میں اسے زہر دیکر قتل کردیا۔20فروری کو پولیس کی جانب سے رپٹ نمبر سات زیر دفعہ174ض ف روزنامچہ میں درج کی گئی جوکہ پی ایس ایس اے رپورٹ موصول ہونے پر14جون کو302/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں