نہر اپرچناب میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ میں واقع نہر اپر چناب میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔۔۔
چنداقلعہ کے قریب نہر اپر چناب میں تیرتی لاش کو دیکھ کر شہریوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال لیا ،دوسری جانب پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبد الجبار کے نام سے ہوئی ہے ،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔