اسرائیل کا ایران پر حملہ پاکستان کے در پر دستک:عثمان ڈار

اسرائیل کا ایران پر حملہ پاکستان کے در پر دستک:عثمان ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق مشیر وزیراعظم برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے جو کھلی دہشت گردی اور۔۔۔

 غنڈہ گردی ہے ، اُمت مسلمہ کے حکمرانوں پر اسرائیل کو جواب دینا فرض ہو چکا ہے ، اُمتِ مسلمہ کے حکمران اپنی باری کا انتظار کیے بغیر متحد ہو کر جواب دیں تاکہ اسرائیل کو نکیل ڈالی جا سکے ، اسرائیل شیطان کا نمائندہ بن کر دنیا میں امن کو تباہ کررہا ہے ،اسرائیل کا ایران پر حملہ پاکستان کے در پر دستک ہے ،تحریک انصاف کا موقف کہ غزہ کی آگ نے مسلم ممالک سمیت پاکستان پہنچنا ہے ہمیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنے برادر مسلم ملک ایران کیساتھ کھڑا ہونا ہو گا اس سے قبل ہم فلسطین غزہ کے بہن بھائیوں کی قتل و غارت ’ظلم و بربریت پر خاموش رہ کر جرم عظیم کے مرتکب ہو رہے ہیں جس کی اﷲ تعالیٰ کے ہاں ضرور پوچھ گچھ ہو گی ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ اسرائیل نے حملے کے دوران جوہری تنصیبات کے علاوہ سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کدھر سو گئے ہیں اتنے ظلم کے باوجود آپ کی زبان کیوں بند ہے ۔ اسلامی ممالک کے سب سربراہ بھی خاموش ہیں ،اسرائیل امریکہ کی شہ پر مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران بھی عالم کفر کیخلاف متحد ہو جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں