ڈسکہ میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

ڈسکہ(نامہ نگار )بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی ڈسکہ اور گردو نواح میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ۔۔۔
مارکیٹ میں لہسن 350 روپے ، ادرک 700 روپے ، سبز مرچ 180 روپے اور چائنیز لیموں 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، سبزیوں میں پھول گوبھی 180، بھنڈی 100 اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ کیلا درجہ اول 230 روپے ، آڑو 320، آم 350، گرما 150 اور خربوزہ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 66 روپے فی کلو کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 400روپے ہو گئی ہے ۔ زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 239 جبکہ پرچون قیمت 253 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، صافی برائلر گوشت 480 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔