ایران پر اسرائیلی جارحیت پورے خطے کے امن پر حملہ :احمدفاروق ساہی

ایران پر اسرائیلی جارحیت پورے  خطے کے امن پر حملہ :احمدفاروق ساہی

ڈسکہ(نامہ نگار ) سیاسی و سماجی رہنما احمد فاروق ساہی نے کہا ہے کہ برادر اسلامی اور۔۔۔

 ہمسایہ ملک ایران پر اسرائیلی جارحیت پر مشتمل حملہ صرف ایک ملک پر نہیں پورے خطے کے امن پر کھلا حملہ ہے ،قومی سلامتی صرف عسکری طاقت پر نہیں بلکہ مسلم امہ کو ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا ،اعلیٰ ایرانی قیادت کو نشانہ بناکر اسرائیل نے مشرق وسطی کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جبکہ مغرب کی مجرمانہ خاموشی اس ظلم کی تائید ہے اقوام متحدہ اور اقوام عالم اپنی اہمیت اور حیثیت کھو بیٹھے جن کی دورخی پالیسی فلسطین کشمیر اور اب برادر اسلامی ملک ایران کیخلاف کھل کر سامنے آگئی ہے مسلم دنیا کو اب متحد ہو کر اس فسطائیت کا بھر پور جواب دینا ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں