ہیڈبمبانوالہ :مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراداغوا

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد کو اغوا کر لیا۔۔۔
بمبانوالہ کے طارق کی بیٹی 26سالہ (س)ہمسائیوں کے گھر گئی اور واپس نہ آئی، شبہ ہے کہ کسی نے اغوا کرلیا ۔ سمبڑیال روڈ کی کوثر پروین کے بیٹے شاہد ابراہیم کودانش، شارون،ریاض اور شہباز وغیرہ نے اغوا کر لیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔