یونین کونسل کا نائب قاصد رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے یونین کونسل کے نائب قاصد کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔۔۔
،ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ نائب قاصد نے پیدائش کا لیٹ اندراج کرنے کیلئے رشوت لی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا۔