امریکا ، اسرائیل کا غرور خاک میں مل چکا :جماعت اسلامی

امریکا ، اسرائیل کا غرور خاک میں مل چکا :جماعت اسلامی

گوجرانولہ (نیوز رپورٹر )امیرجماعت اسلامی پی پی64 گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے اور اسرائیلی فوج کو پہنچنے والے نقصانات نے ثابت کر دیا ہے کہ۔۔۔

 اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم نا قابل شکست نہیں۔امریکا اور اسرائیل کا غرور خاک میں مل چکا ہے ۔ مسلم ممالک خوف سے باہر نکلیں اور امت کے تحفظ اور بقا کے لئے اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے ایک ایک معصوم بچے کے خون کا حساب لیا جائے ۔تمام مسلم ممالک کے عوام کے جذبات ایران کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل بد مست ہاتھی ہے جس کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 64 کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ظفراقبال بٹ،احمد سہیل،محمد نذیر احمد،اجمل خطیب انصاری،سلمان یونس،منصور سہیل نے بھی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل غزہ کو بہانہ بنا کر مسلم دنیا پر چڑھ دوڑنا چاہتے ہیں، ان کا یہ منصوبہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں