سیالکوٹ:جائیداد کا تنازع بڑے نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
تھانہ ہیڈ مرالہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک بلانوچ میں جائیداد کے تنازع پر مقصود نے چھوٹے بھائی یعقوب کو ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقصود5بچوں کا باپ تھا۔