عالم چوک :چو ر فیکٹری سے لاکھوں کاسامان لے گئے

عالم چوک :چو ر فیکٹری سے  لاکھوں کاسامان لے گئے

عالم چوک (نمائندہ خصوصی ) کوٹ اسحاق میں چور فیکٹری کا تالا توڑ کر وہاں کھڑے ڈالے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔۔۔

،بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق کے گلہ ولی چہل والا میں جاوید اقبال کی پلاسٹک دانہ کرش کرنے والی فیکٹری کا چوروں نے تالہ توڑ کر فیکٹری میں کھڑے لوڈر ڈالا سمیت لاکھوں روپے مالیت کی ڈائیاں کٹر کنڈا سمیت دیگر سامان اسی ڈالے میں لوڈ کر کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں