محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر میو نسپل کارپوریشن انتظامیہ جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے متحرک، بھرپور کارروائی شروع کردی گئی۔
عملہ کی جانب سے جی ٹی روڈ ،جناح روڈ،دھلے چوک، کرائون سینما چوک،کالج روڈ،گرجاکھی گیٹ،چوک نیائیں، کھیالی دروازہ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا ۔300کے قریب عارضی تجاوزات کا موقع پر صفایا ، ایک دکان کو سیل کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔