ہماری تمام تر ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں:طارق سلیم

ہماری تمام تر ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں:طارق سلیم

گجرات(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے مرکزی مجلس شوریٰ کے لاہورمیں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد اسلامک سنٹرگجرات میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔

 امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ نے دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کرنے ،نیوورلڈ آرڈر نافذ کر نے کی پالیسی کے سبب اپنے مکروہ چہرے اور عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے ،برادر اسلامی ملک ایران نے اسرائیل اور نیتن یاہو کو دندان شکن جواب دیا ہے ، ہماری تمام تر ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں،یو این او،او آئی سی جیسے ادارے عالمی بدمعاشوں کے سامنے بے بسی وبے چارگی کی تصویر بنے ہوے ہیں، حماس فلسطین اور اب ایران کا عالمی غنڈوں کے سامنے سینہ تان کے کھڑا ہونامزاحمت کی علامت ہے ، اسرائیل کی تباہی وبربادی اس کا مقدر بن کر رہے گی،سپر طاقتوں کے جوتے کھا کر بے مزہ نہ ہونے کی تاریخ پرانی ہے ،امریکا ویتنام، افغانستان میں ذلت آمیز شکست کھا چکا،عالم اسلام کے حکمرانوں کو بے حسی ،خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،دنیا کے اندر امن ظلم کے ذریعے قائم نہیں ہوسکتا،عدل وانصاف ہی کے ذریعے اور ایک دوسرے کے حقوق کو تسلیم کر کے دنیا میں امن کا خواب دیکھا جاسکتا ہے ، سپر طاقتوں کی جارحیت نے اقوام عالم کو بدامنی کے تحفے دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں