ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور نئی سرکاری نرخ نامہ جاری کرنے کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں ہول سیلرز، کریانہ ڈیلرز، مرچنٹس اور مقامی گھی و کوکنگ آئل کے نمائندگان کی شرکت کو لازمی بنایا جائے گا تاکہ فیصلہ سازی میں مکمل مشاورت ممکن ہو۔