پانی کا ضیاع روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے :ڈی سی حافظ آ باد

پانی کا ضیاع روکنے کیلئے خصوصی  اقدامات کیے جارہے :ڈی سی حافظ آ باد

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ سموگ کے خاتمہ کیلئے جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔

فصلوں کی باقیا ت جلانے والوں ، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،پانی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کے افسر شریک تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں