ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یعقوب, ظفر اقبال اور محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کو گجرات اور شیخوپورہ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ۔گرفتار ملزم ظفر اقبال ٹریفکنگ میں ملوث پایا گیا ۔ملزم نے کمسن شہری کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی ۔دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کم سن بچے کی موت واقع ہوئی ۔ملزم نے کم سن شہری کو بیرون ملک بھجوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے ۔ملزم محمد یعقوب نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 1 کروڑ 88 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ ملزم محمد موسٰی نے شہری کو یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بٹورے ،ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ۔ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔