پنجاب کا بجٹ صرف کاغذ پر عوام دوست :تحریک انصاف

 پنجاب کا بجٹ صرف کاغذ پر عوام دوست :تحریک انصاف

ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار حلقہ این اے 73ڈسکہ سید تصورعباس قادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا 5335 ارب روپے کا سالانہ بجٹ صرف کاغذ پر عوام دوست ہے۔۔۔

 جبکہ اس کے اصل فوائد طاقتور طبقے تک محدود ہیں۔ مزدور، کسان، بیروزگار نوجوان، بیوہ خواتین، بزرگ شہری اور دیہی طبقات اس بجٹ میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیے گئے ہیں۔ یہ بجٹ اشرافیہ کے لیے مراعات کا پلندہ ہے ، جبکہ عام آدمی کے لیے مہنگائی، بے روزگاری اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ عوام دوست ہے تو پھر سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات کہاں ہیں؟غریب طلباء کے لیے فنی تربیت، اسکالرشپس اور سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے کیا اقدامات کیے گئے ؟بجلی، گیس، اور پانی کے بلوں میں نچلے طبقے کو کیا \'\'ٹارگٹڈ سبسڈی\'\' دی گئی ہے ؟کسان کو کھاد، بیج، بجلی اور پانی پر کیا ریلیف دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں