محکمہ آبپاشی کی نا اہلی ، گوندل نالہ کی صفائی نہ ہوسکی

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )ایریگیشن ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی،عرصہ درازسے گوندل نالہ کی صفائی نہ ہوسکی۔۔۔
شہریوں نے عوامی نمائندگان اورڈی سی سیالکوٹ سے گوندل نالہ کی جلدصفائی کامطالبہ کر دیا ۔ ایریگیشن ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام گوندل میں بہنے والے گوندل نالہ کی گزشتہ کئی سال سے صفائی نہ ہونے سے نالے میں جڑی بوٹیاں جبکہ نالے پربنی پلیوں میں کوڑاکرکٹ بھرنے سے نالہ مکمل طورپربندہوچکاہے جسکی وجہ سے ہلکی بارش کے ساتھ ہی نالے کاپانی باہرنکل آتاہے جبکہ مون سون میں ہونے والی بارشوں سے گوندل نالے کاپانی آبادیوں اورکھیتوں میں پھیل کرشہریوں اورفصلوں کونقصان پہنچاتاہے جبکہ کئی روزتک گوندل سرہالی لنک روڈپرکئی کئی فٹ پانی کھڑارہنے سے راستہ متعد ددنوں کے لئے بندرہتاہے ۔اہلیانِ گوندل نے وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات چودھری ارمغان سبحانی، ممبرصوبائی اسمبلی راناعارف اقبال ہرناہ اورڈپٹی کمشنرسے مون سون سے قبل گوندل نالہ کی صفائی کامطالبہ کیاہے ۔