ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے کمرشل عمارتیں غیرقانونی قرار

 ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے کمرشل عمارتیں غیرقانونی قرار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ ریونیو نے سول لائن ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے کمرشل عمارتوں کو غیرقانونی ڈکلیئر کرکے سرخ نشان لگا دئیے۔۔۔

 رضاکارانہ طور پرعمارتوں کو مسمار نہ کرنے پر میونسپل کارپوریشن نے 18میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹریوں کی عمارتوں کو سیل کردیا جبکہ تجاوزات قائم کرنے پر متعدد کے سامان قبضہ میں لے لئے ۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی، میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی ٹیم لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈحمت علی انصاری، انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان بٹ ،ماجد علی مہر نے فوری عملدرآمد کرتے منیر چوک میں محکمہ ریونیو کی جانب سے غیر قانونی تعمیر کی گئی جگہ پر سرخ نشان لگا کر نشاند ہی کرنے اور از خود ختم نہ کرنے پر کارروائی کرتے 18دکانیں سیل کردی ۔سخت گرمی کے باوجود عملہ متحرک رہا ،کارپوریشن انتظامیہ نے کہا کہ جہاں پر بھی محکمہ ریونیو نے ریڈ نشان لگا دیا ہے وہاں از خود فوری اتنی جگہ خالی کردی جائے ورنہ سیل کرنے کے بعد جگہ کو ہیوی مشینری کے مسمار کردیا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں