سمبڑیال :گھریلو ناچا قی پر سسرالیوں کابہو پرتشدد

سمبڑیال :گھریلو ناچا قی پر سسرالیوں کابہو پرتشدد

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد ، سسر،دیور سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

 تھانہ بیگووالہ کے موضع دوبرجی چندا سنگھ کے رہائشی سرفراز احمد کی ہمشیرہ جو کہ سسرالیوں سے علیحدہ مکان میں رہائش پذیر ہے ،اُس کا بیٹا ابوہریرہ اپنے دادا سے ملنے کے لیے دادا کے گھر گیا کچھ دیر کے بعد بچے کی والدہ اُسے لینے کے لیے سسر کے گھر گئی اورتوں تکرار پر سسر ،دیور شفیق سمیت 5افراد نے بہو کر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا ،تھانہ بیگووالہ پولیس نے خاتون کے بھائی سرفرا ز کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں