پاپولیشن ویلفیئر :ایجوکیشن فیملی پلاننگ میلے کا انعقاد
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر دفتر گوجرانوالہ کے زیراہتمام ماں اوربچے کی صحت اور متوازن خاندان کے حوالے سے یونین کونسل سول لائن کے لیڈیز پار ک میں ایجوکیشن فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ فیملی میلے میں ملی نغموں اور بچوں کی ذہانت کے مقابلے ہوئے ۔ بچوں اور خواتین کی صحت کے بارے لیکچر دیئے گئے ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف مہمان خصوصی تھے جبکہ میلہ سے وقار احمد، ڈاکٹر عمر نصیر، سیف اللہ بھٹی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عدنان اشرف نے کہا کہ ماں کی صحت اچھی ہو گی تو وہ بچے کی صحت کا بھی خیال رکھے گی اور بچے کی بہتر پرورش کر سکے گی ،انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ آبادی کے لحاظ سے ملک کا پانچواں بڑا شہر بن چکا ہے اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے مسائل میں بھی حد درجہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایسے حالات میں متوازن خاندان کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ، میلے میں خواتین کو متوازن خاندان ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے لیکچر دیئے گئے اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ،بچوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔