وزیرآباد:چور زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ ، مشینیں لے گئے
وزیرآباد(نامہ نگار)زیر تعمیر مکان پر چوروں نے ہلہ بول دیا،مکان میں موجود بجلی،سینٹری اور تعمیراتی سامان چرا لیا۔
وزیرآباد کے علاقہ شادمان ٹاؤن میں محلہ کاتباں کے رہائشی جبران مغل کی زیر تعمیر عمارت سے نامعلوم چوروں نے واردات کر کے تعمیراتی سامان موٹر،پمپ،بجلی کے تار،گرینڈر مشینیں،ہلٹی مشین،سینٹری کا سامان،مستریوں کے اوزار،کسیاں و دیگر سامان چرا لیا گیا جس کی مجموعی طور پر مالیت کم وبیش 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے شہری کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔