عید پر بہتر کارکردگی، صفائی ورکرز میں 10، 10ہزار تقسیم

عید پر بہتر کارکردگی، صفائی  ورکرز میں 10، 10ہزار تقسیم

گجرات (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ‘‘ستھرا پنجاب’’ ویژن کے تحت عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ضلع گجرات میں صفائی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرنے والے۔۔۔

 صفائی ورکرز (گرین ہیروز) کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں صفائی مہم کے دوران بہترین خدمات انجام دینے والے سینیٹری ورکرز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 10،10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صفائی عملے کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر کیش انعامات دیے گئے ۔تقریب میں ضلعی افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان اور صفائی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان نے شرکت کی۔ اس پروگرام کا انتظام ایک نجی کمپنی آر آر نے کیا تھا، جس کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔افسران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی، آلائشوں کی بروقت تلفی، شہری علاقوں کی دھلائی اور واٹر سپرے جیسے اقدامات عوامی فلاح کی عمدہ مثال ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ان گرین ہیروز کو خراجِ تحسین دراصل حکومتِ پنجاب کے عوامی خدمت کے عزم کا عملی ثبوت ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں