گجرات:الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشنز کے قیام سے متعلق اجلاس

گجرات:الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ  سٹیشنز کے قیام سے متعلق اجلاس

گجرات(سٹی رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشنز کے۔۔۔

 قیام سے متعلق اجلاس ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سٹیشن مالکان نے چارجنگ سٹیشنز کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے پالیسی گائیڈ لائنز، زمین کی نوعیت، چارجنگ کی گنجائش، پارکنگ سپیس، بس روٹس اور دیگر تقاضوں سے متعلق تفصیلات موصول ہوں گی، وہ اس عمل میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے شرکا کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں