والدین اسلام کی روشنی میں اولاد کی تربیت کریں :صاحبزادہ مرتضیٰ امین

والدین اسلام کی روشنی میں اولاد کی  تربیت کریں :صاحبزادہ مرتضیٰ امین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)خوش نصیب ہیں وہ جن کی اولاد نیک ہے نیک اولاد والدین کے لئے دنیا وآخرت میں عزت وعظمت اور صدقہ جاریہ کا سبب بنتی ہے۔

 یہ اعزاز تب ہی ممکن ہے جب والدین اپنی اولاد کی دینی تعلیم وتربیت کریں گے اولاد کی طرف سے والدین کیلئے صدقات جاریہ والے کام کرنا بخشش ومغفرت کا سبب بنتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد انوار المصطفی میاں والی کھوکھر کی میں حامد شہزاد انصاری اوراحمد رضا انصاری کے والد محمد سردار انصاری مرحوم کے چہلم کی تقریب سے علامہ صاحبزادہ پیر سید مرتضیٰ امین شاہ مجددی سجادہ نشین آستانہ آلومہار شریف نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی نظامت ونقابت کے فرائض ناظم جماعت مولانا حافظ محمد رفیق قادری نے سر انجام د ئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں