حافظ آبادکی گرلز بیڈ منٹن ٹیم نے چیمپئن شپ جیت لی

حافظ آبادکی گرلز بیڈ منٹن ٹیم  نے چیمپئن شپ جیت لی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)چیف منسٹر سمر گیمز میں حافظ آباد گرلز بیڈ منٹن ٹیم نے بہاولپور کو شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے فاتح ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا۔فاتح ٹیم کی کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی پی او محمد عاطف نذیر، سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ رزاق،بیڈ منٹن کوچ و پی ٹی غلام سرور شاہین،ٹی ایس او فائزہ کنول و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں