بیس بال ایشن چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ٹیم کاوالہانہ استقبال

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ایران میں ہونیوالی بیس بال ایشن چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا ۔۔
پاکستان پہنچنے پر صوبائی صدر راجپوت ایسوسی ایشن رانا محمد اعجاز خاں، سپورٹس مین مہر شہباز احمد اور ماڈرن پینتھالون کے نیشنل کوچ لیول ون محمد سعید بٹ نے پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا اور پرتکلف عشائیہ دیا جس میں شرکت کیلئے پہنچنے پر معزز مہمانان گرامی اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، عشائیہ میں پاکستان بیس بال ٹیم کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ، وائس پریذیڈنٹ پاکستان جمیل کامران، پاکستان بیس بال ٹیم کے کوچ اختر شاہ سمیت دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔