باپ بیٹی سمیت 3 منشیات ڈیلرز گرفتار ،4 کلو سے زائد ہیروئن برآ مد

باپ بیٹی سمیت 3 منشیات ڈیلرز  گرفتار ،4 کلو سے زائد ہیروئن برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے باپ بیٹی سمیت 3 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر کے 4کلو440گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔۔

ایس ایچ او قیصرعباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فرانسس آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خالد ،شاہدہ بی بی اورمقدس فاطمہ کو گرفتار کر لیا ، دوران تفتیش منشیات فروشوں نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اور ضلع بھر میں نوجوانوں کو فروخت کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں