قلعہ دیدار سنگھ :صفائی کمپنی ناکام ، گلیوں میں کوڑ ے کے ڈھیر

قلعہ دیدار سنگھ :صفائی کمپنی ناکام ، گلیوں میں کوڑ ے کے ڈھیر

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )قلعہ دیدار سنگھ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی میں ناکام ہو گئی ۔۔

،14 علاقے جمعداروں سے خالی، مشینری نہ ہونے کے برابر کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ،گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام قلعہ دیدار سنگھ میں ناکام بنا دیا ،ذرائع کے مطابق اتنے بڑے قصبے میں 14 محلے جن میں محلہ نظام آباد،محلہ لوہاراں والا ،محلہ ڈھاب والا ،محلہ محمدیہ کالونی،محلہ برکت پورہ ،محلہ اشرف ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں وہ جمعداروں سے خالی ہیں اور مشینری بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، گھروں سے کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے گلی چوکوں چوراہوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ نالیوں کی صفائی بروقت نہ ہونے پر سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہوگیا ہے ۔ کوڑے کے ڈھیروں اور سیوریج کے پانی سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے شہری ہیپاٹائٹس، ملیریا جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، مچھروں کی افزائش سے ڈینگی پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔شہریوں سیٹھ عمران بشیر (سابق کونسلر)مطیع الرحمن ڈار،عدنان ضیا چیمہ،عاقب چہل ،وقاص چہل ودیگر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہری صحت مند زندگی گزار سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں