ایل پی جی ایسوسی ایشن وزیرآبادآپریشن کیخلاف احتجاج

ایل پی جی ایسوسی ایشن وزیرآبادآپریشن کیخلاف احتجاج

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گیس ری فلنگ کے خلاف آپریشن کی آڑ میں لاکھوں روپے کے سلنڈر اور دیگر سامان ضبط کیا جانا سخت زیادتی ۔۔

ہمیں کاروبار کرنے کا حق دیا جائے ،گیس ڈی کینٹنگ نہیں کریں گے لیکن ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت پر تختہ مشق نہ بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایل پی جی ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر رحمت اللہ سینئر نائب صدر غلام مرتضیٰ بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے نواحی علاقہ میں پٹرول ٹینکی حادثہ کے بعد ایل پی جی فروخت کرنے والے دکان داروں اور گیس ری فلنگ کرنے والوں پر مقدمات کا اندراج کیا گیا اور سامان ضبط کر لیا گیا ،دکانداروں نے ضمانت کرا لیں تو پتہ چلا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کا لاکھوں روپے کا سامان سلنڈرز،ترازو اور دیگر جو د کانوں سے ملا وہ ضبط کر لیا گیا ہے ، د کانداروں کو سامان نہیں دیا جا رہا جو زیادتی ہے اگر حکومت اس معاملہ پر سنجیدہ ہے تو چھو ٹے سلنڈروں کی فیکٹریوں کو بند کیا جائے 2 چار 5 یا 6 کلو کے سلنڈر کیوں بنائے جا رہے ہیں؟ جبکہ روزانہ ہزاروں رکشہ ڈرائیور جن کے رکشہ ایل پی جی گیس پر چلتے ہیں انہیں بھی بند کیا جائے تاکہ ایل پی جی کی ری کینٹنگ کی ضرورت پیش نہ آئے وہ عوامل بند کئے جائیں تو نہ چھوٹا سلنڈر ہو گا نہ ہی کوئی شہری سلنڈر میں گیس ریفلنگ کیلئے د کانداروں تک پہنچے گا ،وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال کا نو ٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں