گکھڑ انڈر پاس کی تعمیر سست روی کا شکار،کاروبارٹھپ

گکھڑمنڈی ( نامہ نگار) گکھڑ انڈر پاس کی تعمیر سست روی کا شکار ،جی ٹی روڈ سے گزرنا محال ، مٹی اور گرد وغبار سے دکاندار بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔۔۔
کاروبار ٹھپ۔ تفصیلات کے مطابق گکھڑ منڈی میں عرصہ ایک سال سے زائد کاعرصہ گزرنے کے بعد بھی بازار شاہ جمال کے قریب انڈر پاس کی تعمیر جاری ہے ،جب انڈر پاس کی تعمیر شروع کی گئی تو کہا گیا کہ تین چار ماہ میں انڈر پاس کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی مگر ایک سال گزرنے کے بعد بھی انڈر پاس کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ،انڈر پاس کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے گزرنا محال ہے ،مٹی اور دھول سے قریبی دوکاندار بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کا کاروبار نہ ہونے کے قریب رہ گیا ہے اور تقریباً ٹھپ ہو چکا ہے ،جبکہ انڈر پاس کی تعمیر مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہی، گکھڑ کے شہریوں نے انڈر پاس کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔