اے وزیر آ باد کا امام بارگاہوں کا دورہ ، سکیو رٹی کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین نیکو کارہ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ،ایس ایچ او سٹی اورنگزیب کا مختلف امام بارگاہوں کا وزٹ ۔۔
، سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر ایک میاں فرخ،لائن سپر نٹنڈنٹ ثنا الحق،ڈاکٹر نثار احمد،آغا تجمل نثار ودیگر بھی ہمراہ تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عزداروں کے لئے پانی اور شربت کی سبیلیوں کا کیمپ لگایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین اور چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ امن کی فضا برقرار رہ سکے ،محرم الحرام کے مہینے کاتقدس واحترام ہر مسلمان کی دینی واخلاقی ذمہ داری ہے اس ماہ میں امن وامان کی مثالی کوششوں میں ہر ادارہ بھرپور اقدامات کرے ،مجالس اورماتمی جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی،لائٹس اورصفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ایس ایچ او سٹی نے کہا کہ مجالس کی جگہوں پر امام بارگاہوں کی سکیورٹی کوفول پروف بنایا گیا ہے ،جلوسوں کے ہمرا ہ پولیس اور خصوصی فورس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہوگی ۔